ملک پر طاقتور طبقے کا قبضہ ہے، جس کو فرق نہیں پڑتا الیکشن ہو نا ہو، اسد عمر

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک پر ایک طاقتور طبقے نے قبضہ کر رکھا ہے، جس کو فرق نہیں پڑتا کہ الیکشن ہو یا نا ہو۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس چھوٹے طبقے کے قبضے کو توڑ رہے ہیں، حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر گزشتہ رات ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ، ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ بھی لے گئے، لیکن اصل میں ان سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے، پاکستانی سیاست میں صرف پیسے کا قبضہ ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پہلے اپنے سرمایہ کاروں کو ارب پتی بنایا پھر توجہ خود پر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے عمران خان کے سوشل میڈیا پر سوال کا جواب سوشل میڈیا پردے دیا

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیڑھ سو نوٹسز بھیجے گئے ہیں، حکمرانوں کا مقصد پی ٹی آئی اراکین کو ہراساں کرنا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈز ریزنگ کو غیر قانونی کہا جا رہا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈز ریزنگ غیر قانونی نہیں ان کو سیاسی موت نظر آرہی ہے، عمران خان نے کہا جلد الیکشن پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔


متعلقہ خبریں