پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر آج مزید مہنگا گیا۔
فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 233 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار933 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔