ستمبر میں بھی 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم


صحبت پور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ستمبر میں بھی 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ بلوچستان کے دوران کہا کہ سیلاب متاثرین افراد سے اگست اور ستمبر کے بجلی بلز نہیں لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے اور ریلیف سے 22 لاکھ لوگوں کو 10 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، وزیر اعظم

شہباز شریف نے کہا کہ جنہوں نے اگست کے بل ادا نہیں کیے انہیں لیٹ پیمنٹ چارجز سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں