پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کا خواب پورا کر دیا، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کا ایک اور خواب پورا کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انصاف اکیڈمی کے آغاز پر پنجاب حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کا ایک اور خواب پورا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف اکیڈمی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ایجوکیشنل پورٹل ہے جس پر 7 ہزار سے زیادہ لیکچرز، کوئز اور ایم سی کیوز موجود ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پورٹل سے گھروں پر نویں سے بارہویں جماعت تک مفت تعلیم ممکن ہو گی۔


متعلقہ خبریں