آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں بکھیری گئیں تو اس نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا، ناک سے لکیریں نکلوائیں، وزیراعظم

آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں بکھیری گئیں تو اس نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا، ناک سے لکیریں نکلوائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی گئیں تو اس نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔

وزیراعظم نے عمران خان کے سوشل میڈیا پر سوال کا جواب سوشل میڈیا پردے دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبا ز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کی شرائط  کو آئی ایم ایف نے آٹو پر لگایا اورکہا کہ ان شرائط پر عمل نہ کیا تو یہ پروگرام رک جائے گا۔

انہوں نے شرکا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج وکلا کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا، آج  ہاؤسنگ اسکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، موجودہ حکومت نے اس کام میں بھر پور دلچسپی لی، آج ایک مکمل ضابطے کے تحت وکلا میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے گئے ہیں، حکومت وکلا کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی پھیلی،قدرتی آفت سے ہونے والی ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی، حکومت سنبھالی تو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کر لیں،عمران خان جے آئی ٹی میں پیش

ہم نیوز کے مطابق وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ آج مہنگائی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو اس وقت معاشی صورتحال بہت چیلنجنگ تھی جب کہ سیلاب نے حالات کو مزید گھمبیر کردیا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ میں آج بلوچستان کا دورہ کر کے لوٹا ہوں، ابھی ان علاقوں میں پانی خاموش تباہی مچا رہا ہے، وہاں پینے کا پا نی ایک چیلنج بن گیا ہے، لاکھوں لوگ آج کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سیلاب سے لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، 75 سال گزر گئے ہیں لیکن ہم ایک دائرے میں چل رہے ہیں، ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو مسائل مزید گھمبیر ہوتے، ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ہم آج بھی کشکول لے کر پھر رہے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ وکلا برادری قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، ہم غربت اور بیرورزگاری کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہندوستان اگر لوہے کے میدان میں ہم سے آگے تھا تو ٹیکسٹائل میں ہم ان سے کہیں آگے تھے لیکن اب ہمارے ہمسائے معاشی میدان میں ہم پر سبقت لے گئے ہیں، جن کی جی ڈی پی ہم سے پیچھے تھی آج وہ آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8 نئے اراکین کا اضافہ 

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا کہ کسی دوست ملک کے پاس جاتے ہیں تو وہ سوچتے ہیں مانگنے آئے ہیں، آج بھی ہم نے کچھ نہ کیا تو مستقبل میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، محنت اور جانفشانی سے ملک اور قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے، حالات بہتر کرنے کیلئے دوررس نتائج کے حامل فیصلے کرنے ہوں گے، گزشتہ حکومت نے سستی گیس خریدنے کا بہترین موقع گنوا دیا۔


متعلقہ خبریں