ہائی کورٹ کا تین ہفتے میں پیناڈول کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنانے کا حکم

Peshawar High Court

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ تین ہفتوں میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنائیں۔

کیانی کی طرح قیمتیں بڑھا دوں؟ ادویات کمپنیوں میں نگران بٹھا دیے، پیراسٹامول کی تمام اقسام میسر ہیں، وزیر صحت

ہم نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ پینا ڈول مارکیٹ میں شا رٹ ہے، پینا ڈول ایسی دوائی ہے جو ہر گھر کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے تین ہفتے میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانے کا حکم
دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

پنجاب میں ڈینگی کے کاری وار جاری، ادویات نایاب ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں، حکومت عوام کی مشکلات کا کچھ احساس کرے۔


متعلقہ خبریں