عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کر لیں،عمران خان جے آئی ٹی میں پیش

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پارٹی تنظیموں کے ساتھ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر نے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور پنجاب اسمبلی میں اسد عمر کی زیر صدارت اس حوالے سے اہم اجلاس بھی منعقد ہوا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں بکھیری گئیں تو اس نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا، ناک سے لکیریں نکلوائیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹریاسمین راشد، حماد اظہر اور اعجاز چودھری سمیت تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ وفا دار اور مضبوط پارٹی امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں پیش کریں۔

عمران خان کا ستمبر میں حکومت کیخلاف کال دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ عام انتخابات کی قبل از وقت تیاری شروع کردی ہے، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے۔


متعلقہ خبریں