عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب سے تونسہ کو ضلع بنانے کامطالبہ


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے تونسہ کو ضلع بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سیلاب متاثرین سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 گھنٹے میں سیلاب متاثرین کیلئے10 ارب روپے جمع کئے ،سارے پاکستان میں 2010کے سیلاب سے زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان اور ڈی آئی خان میں سیلابی پانی سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سوڑا ڈیم کی فیزبیلٹی بن چکی اور نیسپاک کو کنٹریکٹ بھی مل چکا ہے ۔ سوڑا ڈیم اگر بن جائے تو 38ہزار ایکڑ اراضی آباد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے ڈیم بن جائیں تو یہ سارا پانی نعمت بن جائے گا۔


متعلقہ خبریں