ڈالر مزید مہنگا ، 236 روپے کا ہوگیا

ڈالر مزید مہنگا ہو کر 236 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی  قدر  میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرایک روپے 68 پیسےمزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 236 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ  ہوا۔  انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے مہنگا ہوکر234روپے32 پیسے کا ہوگیا تھا۔

منگل کو ڈالر2روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 231 روپے92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں