ڈینگی کے وار تیز، ملک بھر میں کیسز میں اضافہ

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 255 نئے کیسز رپورٹ

فوٹو: فائل


 ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ روز بروز ڈینگی کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں ڈینگی کے کیسز آنےکا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 201 نئے کیسز سامنے آگئے۔ستمبر کے مہینے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1 ہزار 428 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورنگی میں 84 ، ضلع شرقی میں 42 ، جنوبی میں 31 کیسز سامنے آئے۔ضلع وسطی میں 29 ، ملیر میں 6 ، کیماڑی میں 6 جبکہ غربی میں 3 کیسز سامنے آئے۔کراچی میں ڈینگی سے اب تک 9 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈینگی بے قابو، کراچی میں 161، اسلام آباد میں 128نئے کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 72 افراد متاثر ہوئے۔اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 943 تک جا پہنچی ہے۔

‏اسلام آباد میں ڈینگی سے جاںبحق افراد کی تعداد4 ہے۔ ‏اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 601 مریض ہیں۔ شہری علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 342 مریض ہیں۔اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام اباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 15 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ۔پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 144 تک جا پہنچی۔پولی کلینک میں ڈینگی کے 22 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کےمزید 310 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے  میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد3ہزار 520 ہوگئی ہے ۔ صوبے میں  اب تک ڈینگی سے 4 اموات ہوئی ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے221 مریض رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈینگی سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے98، راولپنڈی 79، جبکہ گوجرانولہ سے ڈینگی کے 17 مریض سامنے آئے۔ ملتان سے5، سیالکوٹ سے 4 اور اوکاڑہ سے3کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے دو ہزار766مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے کل ایک ہزار 136 کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 678 مریض داخل ہیں۔


متعلقہ خبریں