شہباز گل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا

شہباز گل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا۔

بجلی و گیس مزید مہنگی ہوں گی، زیادہ دیر دیوار سے لگایا تو احتجاج کی کال دینا پڑیگی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے ان کی گاڑی  پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی کی۔

اس موقع پر شہباز گل سے جب ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے گاڑی روک کر بات چیت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہاتھ ہلایا لیکن گفتگو سے اجتناب برتا۔

واضح رہے کہ شہباز گل کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی تھی۔ ان کی روبکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے جاری کی تھی۔

شہباز گل کی ضمانت منظور

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا تھا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے شہباز گل کو ان کی رہائی کی بابت آگاہ کردیا گیا تھا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق شہباز گل نے جیل انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی اطلاع اور اپنی ضمانت منظور ہونے پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے تھے۔

بغاوت ہے کہاں؟غلط فہمی ہے تو شہباز گل معافی مانگنے کیلیے تیار ہیں، وکیل

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شہباز گل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر فعال ہوئے تھے۔ ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹویٹ میں قرآن کریم کی آیت “حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ” شیئر کی گئی تھی۔

اس آیت کا مطلب ہے کہ ہم کو خدا کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔  رہائی کے حکم پر کی گئی شہباز گل کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شہباز گل کی تازہ تصویربھی سامنے آئی ہے، یہ تصویر پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ پیجز پر شیئر کی جا رہی ہے۔ ان کی تازہ تصویر بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں