ملک میں پانی کا بحران، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم


اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں پانی کے مسائل پر کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ اٹارنی جنرل آف پاکستان ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ  حکام  نے شرکت کی۔

وزارت آبی وسائل  نے ملک میں پانی کی دستیابی کے حوالےسے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی، 1991 کے تحت صوبوں میں پانی کی تقسیم پر اجلاس کو آگاہ کیا گیا، اجلاس میں پانی کے معاملات دیکھنے کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اور کمیٹی میں ہر صوبے کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا، کمیٹی آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں