کراچی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش، تمام انتقال کر گئے


 کراچی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی  پیدائش ہوئی لیکن بدقسمتی سے کوئی بچہ بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

کراچی میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے پانچ بچے انتقال کرگئے ۔ خاتون نے گزشتہ روز چھ بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے ایک مردہ تھا۔

پانچ بچے پیدائش کے ایک روز بعد انتقال کرگئے۔ اسپتال انتطامیہ کے مطابق بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث سانس میں تکلیف ہورہی تھی۔

بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے انکیوبیٹرز میں  رکھا گیا تھا لیکن کوشش کے باوجود بچے جانبر نہیں ہو سکے۔

پیدا ہونے والے بچوں میں4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل  تھے۔ بچوں کی جنم دینے والی خاتون کی پہلے بھی  ایک اولاد ہے۔


متعلقہ خبریں