صدر مملکت کا سیلاب متاثرین کیلئے 5 کروڑ روپے امداد کا اعلان


نواب شاہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنی جانب سے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مخیر حضرات سے بھی سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے متاثرہ علاقوں کا خود سروے کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور فورسز نے تندہی سے کام کیا انہوں نے انسانی جانیں بچانے میں کردار ادا کیا۔ بارش اور سیلاب سے شمالی علاقے، سندھ اور بلوچستان میں زیادہ نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مخالفین کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے خطرناک ہیں، مریم نواز

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بارش اور سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے وقت درکار ہو گا، سیلابی پانی کے باعث 80 فیصد فصلوں کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ریلیف کا کام کر رہی ہیں جبکہ موجودہ تباہی کا سبب عالمی سلح پر موسمی تبدیلی ہے۔


متعلقہ خبریں