عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر جرمانہ عائد


پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر 50، 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مخالفین کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے خطرناک ہیں، مریم نواز

ذرائع کے مطابق 10 وزرا اور مشیروں پر بھی 50،50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ وکلاکی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں