روجر فیڈرر نے انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

راجرفیڈرر یو ایس اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے | urduhumnews.wpengine.com

سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا۔ لندن میں شیڈول لیور کپ روجر فیڈرر کا آخری اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 41 سال کا ہوچکا ہوں۔ مجھے پچھلے تین سال سے مختلف انجریز کا سامنا ہے۔اس دوران مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میرا جسم کس طرف اشارہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا ک میرے فینز نے میرے مورال کافی بلند کیا اور مجھے ہر جگہ سپورٹ کیا۔میں نے چوبیس سال میں 1500 سے زائد میچز کھیلے اور ایک ایک لمحہ انجوئے کیا۔

خیال رہے کہ راجر فیڈرر نے 20 مرتبہ گرینڈ سلیم کے ٹائٹل جیتے جس میں  8 دفعہ ویمبلیڈن، 6 دفعہ آسٹریلین اوپن، 5 بار یو ایس اوپن شامل ہے۔ راجر فیڈر 1 مرتبہ فرینچ اوپن بھی جیت چکے ہیں۔

انہوں نے مجموعی طور پر 103 اے ٹی پی ٹائٹلز اپنے نام کیے۔وہ پانچ سال ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں