سندھ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: شہر قائد کے چار اضلاع سمیت سندھ کے کل 17 اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے عائد کی ہے۔

پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق چہلم امام حسین کے موقع پرسیکیورٹی اقدامات کے تحت کراچی کے چار اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سوارپرپابندی 16 اور17 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کا اطلاق کراچی کے چار اضلاع سمیت سندھ کے کل 17 اضلاع میں ہو گا۔

بجلی و گیس مزید مہنگی ہوں گی، زیادہ دیر دیوار سے لگایا تو احتجاج کی کال دینا پڑیگی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اورصحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری اورخواتین بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔


متعلقہ خبریں