پی ڈی ایم میں شامل تینوں جماعتوں کے رہنما پی ٹی آئی میں شامل


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تین بڑی جماعتوں کے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔

پیپلزپارٹی کے خواجہ قطب فرید کوریجہ،چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے رہنما بابر علی خان مہمند اور وہاڑی سے مسلم لیگ ن کےسابق رکن قومی اسمبلی نسیم مہدی شاہ  پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تینوں رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

Image

نسیم مہدی شاہ، بابرعلی مہمند اور خواجہ قطب فرید کوریجہ نے عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں