گزشتہ سردیوں سے زیادہ گیس کی قلت نہیں ہو گی، مصدق ملک: عمران خان کا متبادل کوئی نہیں، فیصل واوڈا


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ جتنی گیس پچھلے سال سردیوں میں تھی اتنی گیس کا انتظام کرچکے ہیں، گزشتہ سردیوں سے زیادہ گیس کی قلت نہیں ہو گی۔

پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کی نہج پر پہنچ چکا تھا اس لیے مشکل فیصلے کررہے ہیں، ہمیں مشکل فیصلوں کی سیاست قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، ہمیں معلوم تھا کہ مشکل فیصلوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

وفاقی وزیر مملکت سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پہلے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا لیکن اب اس سے باہرنکل آئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ عمران خان کو آرمی کی طرف سے وزیراعظم بنانے کیلئے کہا گیا تھا۔

بجلی و گیس مزید مہنگی ہوں گی، زیادہ دیر دیوار سے لگایا تو احتجاج کی کال دینا پڑیگی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عمران خان کےعلاوہ پی ٹی آئی میں کوئی لیڈرنہیں، مجھ سمیت سب کوعمران خان کی وجہ سے ووٹ پڑے، عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک فوج ہماری اپنی فوج ہے، عمران خان نے تجویز دی کہ تقرری کسی کی بھی ہو لیکن یہ آنے والی حکومت کرے، غلط فہمیوں کو دورکرنے کیلئے 24 گھنٹے کردارادا کرتا ہوں۔

عمران خان مخالفین کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے خطرناک ہیں، مریم نواز

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ میرا، مرادعلی شاہ اور سعدیہ عباسی کا ایک جیسا کیس ہے، ایک ہی کیس میں دوسروں کیلئے کچھ اورقانون ہے میرے لیے کچھ اور۔


متعلقہ خبریں