کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی کے بل میں میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس شامل کردیا

k-electric

کے الیکٹرک کا صنعتی صارفین سے3روپے فی یونٹ رقم 2ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ


کراچی: شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کے بل میں میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس شامل کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے، حافظ نعیم

ہم نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیپرا اور صوبائی حکومت کی جانب سے میونسپل ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق یہ ہدایت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے باب دہم (Chapter-X) کے سیکشن 100(1) کے تحت کی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ بطور ادارہ متعلقہ حکومتی احکامات کی تعمیل کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں