اہم عہدے کا مسئلہ پیپلز پارٹی اور شہبازشریف میں، عمران خان خوبصورت سوینگ کرا کےالگ ہوگئے ہیں، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اہم عہدے کا اصل مسئلہ پیپلز پارٹی اور شہبازشریف میں پڑگیا ہے، عمران خان خوبصورت سوینگ کرا کےالگ ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیرخارجہ نے وزیراعظم کے جہازمیں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا، پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں، پس پردہ مفاہمتی کوشش کامیاب نہ ہوئی توسڑکوں پرجوڈوکراٹے ہوں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اس کےگلے پڑ گئی ہے، وقت پرفیصلے نہ ہوں تووقت انتظارنہیں کرتا۔


متعلقہ خبریں