مخالفین کی نقلیں اتارنے والے خود لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے، شیری رحمان


اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مخالفین کی نقلیں اتارنے اور اردو ٹھیک کرنے والے خود لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے؟

وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوسروں کی غلطیاں تب نکالیں جب آپ خود کوئی غلطی نہ کرتے ہوں۔ اگر کسی اور سے یہ غلطی ہوئی ہوتی تو تحریک انصاف اس کے خلاف مہم چلا چکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطیاں کریں لیکن ہم نقلیں نہیں اتاریں گے اور عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ زبان ہر انسان کی پھسل سکتی ہے اور غلطی ہر کوئی کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہی روپے کی قدر گر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں