شہباز شریف عملیت پسندی اور کارکردگی کے حامل شخصیت،جلد دورے کے منتظر ہیں، چینی صدر


چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف عملیت پسندی اور کارکردگی کے حامل شخصیت ہیں۔

انہوں نے یہ بات ثمرقند میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے جلد دورہ چین کے منتظر ہیں۔ چینی صدر نے 5 ستمبر کو سیچوان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور  سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ مدد پر چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی ترقی کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کیا اور ایم ایل ون منصوبے کے فریم ورک معاہدے کے پروٹوکول پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔

شہباز شریف نے چینی صدر سے ملاقات مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی اور اس تنازعہ پر چین کے اصولی موقف پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے چینی صد ر کو پاکستان کے سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ہماری آل ویدر اسٹراٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور آہنی بھائی چارے نے وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معاشی وفد کی ملاقات

خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔


متعلقہ خبریں