امیدواروں کا انتخاب، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈز تشکیل


لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2018  میں امیدواروں کے انتخاب کے لیے وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹھ  آٹھ  ارکان  پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل  دے  دیے ہیں۔

وسطی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں پیپلزپارٹی اور پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکرٹریز نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر، صدر پیپلزپارٹی پنجاب  قمرزمان کائرہ، چودھری منظوراحمد، خواتین ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، چودھری اعتزاز احسن، نواز کھوکھر اور راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں پیپلزپارٹی اور پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکرٹریز نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر، خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی، خواتین ونگ خیبرپختونخوا کی صدر نگہت اورکزئی، نجم الدین خان، رحیم داد خان، سردار علی خان، اخونزاڈہ چٹان، بیریسٹر مسعود کوثر اور ظاہر شاہ شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی فیصلہ سازی کرے گی۔

چیئرمن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے دونوں پارلیمانی بورڈز کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں