ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فوسز کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اورسول آرمڈ فوسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

قطر فٹ بال ورلڈ کپ: پاک فوج سیکیورٹی سنبھالے گی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت کی منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی ہے، سیکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ: 3 جوان شہید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چہلم کے موقع پرپاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی سیکیورٹی خدمات سر انجام دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں، پاک فوج کے جوان سیلاب ڈیوٹی کے ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کے لیے بھی خدمات سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کا شریف خاندان کی سیکیورٹی پر تعینات 500 اہلکار واپس بلانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینٹرل کنٹرول روم سے جلوسوں اورسیکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا، جلوسوں، راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں