اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں روزآنہ 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اس ضمن  میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ آئیسکو کو دو سو میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ ڈیمانڈ 1882 میگا واٹ ہے جب کہ فراہمی 1680 میگا واٹ ہو رہی ہے۔

کراچی میں اس وقت 6 سے 10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت سرجانی ٹاؤن، کورنگی اور لیاری میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ شاہ فیصل کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

شہر قائد کے علاقوں نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد اورعزیز آباد میں 6 سے 8 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے، 30 جون کو جاری کردہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال 431 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 4532 میگا واٹ ہے جب کہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 4101 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، بہتری لانی ہے، کوشش کریں لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم

لیسکو نے لاہور شہر میں لوڈ مینجمنٹ کا پلان جاری کردیا ہے، شہر میں 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

پشاور کے شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے جب کہ مضافاتی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اندرون شہر گلبہار، نشتر آباد، قادرآباد، حاجی کیمپ اور پہاڑی پورہ میں 6 سے8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ مضافاتی علاقوں بڈھ بیر، کوہاٹ روڈ، زنگلی، وچ نہر اور ہزار خوانی میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ شہر کے پوش علاقے حیات آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بہاولپور کے شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملتان کے شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جب کہ دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 7 سے 8 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

کراچی میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ہم نیوز کے مطابق اسی طرح فیصل آباد کے شہری علاقوں میں 12 سے 13 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے17 گھنٹے طویل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں