نااہل حکمران سیلاب میں بھی سیاست چمکا رہے، جلد پی ڈی ایم کا شیرازا بکھر جائے گا، شاہ محمود قریشی

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نااہل حکمران سیلاب میں بھی سیاست چمکا رہے ہیں، جلد پی ڈی ایم کا شیرازا بکھر جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کی ساکھ پہلے ہی نہ ہونے کے برابر تھی،حکمرانوں کی رہی سہی کسر 5 ماہ کے اقتدار نے پوری کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل رہے ہیں، مہنگائی ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔

وفاق کی نااہلی کی وجہ سے گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہو گیا، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ ملک بغیر کسی سمت چل رہا ہے،حکمرانوں کے پاس گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں