سلمان خان موڈی اداکار ہیں، عباس مستان

سلمان خان (salman khan)

پاک بھارت ٹاکرا سلمان خان بھی میدان میں کود پڑے


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ڈائیریکٹر جوڑی عباس مستان نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سلمان خان ایک موڈی اداکار ہیں، وہ کام کے لیے کبھی شام کو بلا لیتے ہیں تو کبھی رات میں آنے کا کہتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ موڈی ہے، بس کہتا ہے شام کو آؤ، رات کو آؤ، رات کو ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ہمارا تعلق بہت خوش گوار اور دلچسپ نوعیت کا ہے۔

جب سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے مشہور فلم ٹھکرا دی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ بہت عزت دینے والے اداکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی شاہ رُخ سے ملنے اسٹوڈیو یا گھر جاؤ تو باہر تک چھوڑنے آتے ہیں گاڑی کا دروازہ کھول کر ہمیں ہماری گاڑی میں بیٹھاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں