پشاور: سی ٹی ڈی کی موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار زخمی


پشاور: سی ٹی ڈی کی موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

کوہاٹ: تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی کی موبائل پر دستی بم حملہ تھانہ بڈھ بیر کےعلاقے ناگ بند میں کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق جس وقت سی ٹی ڈی کی موبائل کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا اس وقت علاقے میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا۔

دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

سوات: امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق

علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں