کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے شاید حتمی فیصلہ کر لیں، علی محمد خان

علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ کل کورکمیٹی کا اجلاس ہے،لانگ مارچ اور مہنگائی کے حوالے سے شاید حتمی فیصلہ کرلیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 مہینے میں ملک میں افراتفری تھی،امپورٹڈ حکومت کا مین موٹو یہی تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی بہت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کورکمیٹی کا اجلاس لانگ مارچ اور مہنگائی کے حوالے سے ہو رہا ہے۔

خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی، علی محمد خان

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  ان کے سارے دعوے جھوٹ پر مبنی اور ان میں کوئی حقیقت نہیں،خط کے معاملے پر ساری دنیا پاکستان کاتمسخر اڑا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے ہماری حکومت نے بہت مشکل فیصلے کیے ہیں، مشکل فیصلے کرنے پر لوگ ہم سے ناراض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سپوتاژ کرنے کیلئے شوکت ترین نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔مریم نواز لوگوں کی تکلیف کو محسوس کر رہی اس پر وہ اپنی رائے دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں