ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق


ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 545 ہو گئی ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 32، بلوچستان میں 5افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات  کی تعداد ایک ہزار 545  تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں اب تک  678، خيبرپختونخوا میں 306، بلوچستان میں 299افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں48 اموات ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نااہل حکمران سیلاب میں بھی سیاست چمکا رہے، جلد پی ڈی ایم کا شیرازا بکھر جائے گا، شاہ محمود قریشی

چوبیس گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 92 افراد زخمی  بھی ہوئے۔ 14جون سے اب تک 12ہزر850افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 36ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ۔ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔


متعلقہ خبریں