ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی،پاکستان میں سیلاب پر امریکی کانگریس میں بریفنگ


 امریکی کانگریس میں پاکستان میں سیلاب سے متعلق بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ، ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔

پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر امریکی کانگریس میں بریفنگ دی گئی ۔ پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرنے والی امریکی رکن گانگریس نے پاکستان کے سیلاب سے تباہی تصاویر امریکی کانگریس میں دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق

رکن کانگریس شیلا جیکسن نے کہا پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ، ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ ایسی بارش ہوئی جس سے ہر طرف سیلاب ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ فضائی سروے میں ہر طرف پانی ہی پانی دیکھا۔  امریکا سب سے پہلے پاکستان کی مدد کو پہنچا امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں