حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں جلوس اور مجالس


 چہلم کےموقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کراچی، لاہور، راول پنڈی سمیت ملک بھر سے چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کا اہتمام کیاگیا ہے۔  کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور میں چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گیا۔ کوئٹہ میں امام بارگاہ حسینی سیدآباد علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا جلوس بہشت زینب قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ۔

چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں فوجی دستے تعینات  کیے گئے ہیں۔

کراچی ، لاہور اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے لیے جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی  معطل کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں