وزیر اعظم بتائیں 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے؟ بابر اعوان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیں 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے ؟

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا اور 95 فیصد مقدمات ختم ہو گئے جن میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ 20 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں وہ بتائیں یہ 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں، آئینی ادارے کو متنازعہ نہ بنایا جائے، خواجہ آصف

بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والے کہے تھے ہم مہنگائی ختم کرنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں لیکن 1995 سے پہلے کے جرائم ختم کر دیئے گئے اور 2 ہزار 400 ارب روپے معاف کر دیئے گئے۔


متعلقہ خبریں