موسم کی خرابی: وزیراعظم کا دورہ میانوالی اور ٹانک منسوخ


وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے۔

وزیراعظم  کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس لوٹ گیا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا۔

وزیراعظم نے ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔ وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورے میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی،پاکستان میں سیلاب پر امریکی کانگریس میں بریفنگ

موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کو میانوالی سے اسلام آباد جانا پڑا۔ وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر اعظم ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متلعق تازہ ترین معلومات حاصل کریں گے۔ وزیراعظم ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلقہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں