حکومت کو آخری موقع دے دیا، شہباز شریف عقلمندی کا مظاہرہ کریں، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو آخری موقع دیا ہے اور شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اور آج کور کمیٹی اجلاس میں اہم معاملات پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر غور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں، آئینی ادارے کو متنازعہ نہ بنایا جائے، خواجہ آصف

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت سے مشاورت کر لی ہے اور حکومت کو ہم نے آخری موقع دے دیا ہے۔ شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جلد انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے اب حکومت مطالبہ مانے اور اگر حکومت مطالبات نہیں مان رہی تو ہمارے پاس کون سا راستہ باقی رہ جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں