پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی، فیصلہ کل ہو گا، مفتاح اسماعیل

پیش کردہ بجٹ پائیدار نہیں، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ آج نہیں، کل ہو جائے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی،پیٹرول یا ڈیزل میں سے ایک آٹھ پیسے کم ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مناسب نہیں ہو گا کہ ڈالر نیچے آئے گا لیکن ڈالر نیچے آنا چاہیے،سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدر گری ہے۔

ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے، اب معیشت کی سمت درست ہے،مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر نیچے آئے گا، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسٹیٹ بینک کے پاس اتنے ڈالر نہیں کہ مارکیٹ میں مداخلت کرے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا ڈالر بیچنے پر آٹھ بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہوا ہے، بینکوں کے جواب کے بعد جو مجرم ہوا اس کیخلاف ایکشن ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر، سعودی عرب اور یو اے ای 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے جب کہ پاکستان 80 روپے کا یونٹ 35 روپے میں بیچ رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں