پاکستان کو  ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے، امریکی سینیٹرباب میننڈیز


امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو  ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے۔  امداد کے لیے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

سینیٹر باب میننڈیز نے نیو جرسی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 3 کروڑ لوگ گھروں سے محروم ہوئے۔

امریکی  سینیٹر باب میننڈیز نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو امداددینے کے لیے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے بعد بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد قطرے سے زیادہ نہیں۔ امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ امدادی رقم کے 20 ملین ڈالر جاری کریں۔

سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو  ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں