وزیر اعظم آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نواز شریف کی مشاورت سے کریں گے، خرم دستگیر


 وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نواز شریف اور حواریوں  کے مشورے سے کریں گے۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر  نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا ہے۔ وہ نواز شریف اور اپنے حواریوں سے لندن میں مشاورت  کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف  کا ہوگا۔  کوئی  جتنی ملاقاتیں کرلے لیکن آئین کہتا ہے کہ یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے

دوسری جانب  وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ پہنچ گئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اجلاس میں آج ملکی سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازلیگ کے اجلاس میں اسحاق ڈار بھی شریک ہوں گے۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں