نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات: پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت


لندن: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپورمدد کر رہے ہیں، حکومت ان کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین میں رقوم کی تقسیم جاری ہے، پاک فوج بھی سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے، دوست ممالک بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کی تعیناتی پر بات قبل از وقت ہے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات اپنے بڑے بھائی اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں، پاکستانی عوام بھی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات فراہم کر رہے ہیں۔

قبل ازیں میاں شہباز شریف اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے تو سابق وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے متعلق حل نکالا جاسکتا ہے، یہ انتخابات جیت جائیں تو نئے آرمی چیف کا انتخاب کریں، عمران خان

میاں شہباز شریف کی ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمد کی ویڈیو ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میاں نواز شریف نے اس کے بعد وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، اور احد چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں اہم امور پر گفت و شنید ہوئی۔ اس ملاقات میں اسحاق ڈار، حسن نواز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقاتوں میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے کہا کہ پرویز الہیٰ کا اقتدار دھاگے سے لٹکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر گفتگو نہیں ہو گی،خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں