میرے گھر والے بہت خوش ہیں کہ وہ مجھے کپتانی کرتا دیکھیں گے، کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم


کراچی: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ میرے اور فیملی کے لیے بڑے فخر کا لمحہ ہے، میرے گھر والے بہت خوش ہیں کہ وہ مجھے کپتانی کرتا دیکھیں گے۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: لاہور میں ہونے والے میچز کی تمام ٹکٹیں فروخت

ہم نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوز بٹلر کی انجریز کے باعث نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا، نہیں معلوم کہ جوز بٹلر پوری سیریز میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ ہوسکتا ہے کہ وہ آخری ایک یا دو میچوں میں کھیل پائیں۔

کپتان معین علی نے کہا کہ ہیری بروکرز نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ نواز اور شاداب کی صورت میں اچھے آل راؤنڈرز بھی پاکستان کے پاس ہیں، تمام شعبوں میں دونوں ٹیمیں بہترین ہیں۔


متعلقہ خبریں