نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں، انتخابات کسی اور نے کرانے ہیں، فواد چودھری


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں، ان کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں، انتخابات انہوں نے نہیں کسی اور نے کروانے ہیں۔

نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات: پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ انتخابات صرف تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر 15 روپے مزید مہنگا ہو گیا، پاکستان میں اب گندم کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے، تین لاکھ لوگ پاکستان میں نوکریوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی اوپر جا رہی تو دوسری طرف نوکریاں ختم ہو رہی ہیں، پانی پلوں سے گزر چکا ہے، اکتوبر و نومبر میں بڑا بحران آئے گا، ان کا اکنامک ایجنڈا ہے کیا جس پر بات چیت ہو؟ پاکستان میں ہمیشہ احتجاج سے حکومتیں گئی ہیں، اس بار بھی حکومت فارغ ہو جائے گی، ہم فساد کے بغیر الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں اور فساد کے بغیرہی ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔

انقلاب دستک دے رہا ہے، پرامن الیکشن کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے، انتخابات ملک کی ضرورت ہیں، عمران خان

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہوں، پارٹی کی اجازت کے بغیر کسی شخص کو رابطے اور ملاقاتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایوان صدر میں ملاقاتوں کی تصدیق کرتا ہوں نہ تردید، ہم پنجاب حکومت کو لمبا عرصہ چلانا نہیں چاہتے ہیں، پنجاب میں تبدیلی میں ہمارا انٹرسٹ نہیں ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومتیں ختم کرنے کا بھی ہمارے پاس آپشن ہے۔

کچھ لو، کچھ دو کے فارمولے کے تحت چلنا چاہیے،سیاستدان اکھٹے نہ ہوئے تو تاریخ ذمہ دار ٹھہرائے گی، پر اعتماد ہوں جلد راستہ نکل آئیگا، صدر مملکت

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں تحریک انصاف کی جانب سے بڑا سیاسی فیصلہ سامنے آئے گا، مائنس ون کی ابھی بھی کوشش ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں