بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجددالف ثانیؒ کےعرس میں شرکت سے محروم کردیا

بھارت نے پاکستانی زائرین کوحضرت مجددالف ثانیؒ کےعرس میں شرکت سے محروم کردیا

اسلام آباد: بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجددالف ثانیؒ کےعرس میں شرکت سے محروم کردیا۔

متعدد کشمیری علمائے دین اور مبلغین کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا، عبدالحمید لون

ہم نیوز نے وفاقی وزارت مذہبی امور کے حوالے سے بتایا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام زائرین پر بھارت میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کردی گئی۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذرت کر لی، بھارت نے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر ویزوں سے انکار کیا۔

بھارت کا اجمیر شریف روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو ویزہ دینے سے انکار

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی زائرین نے سرہند شریف میں منعقدہ عرس میں 19 تا 26 ستمبرشریک ہونا تھا۔

 


متعلقہ خبریں