کورونا بچاو مہم شروع، 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی


ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم آج سے شروع ہوگی، کورونا سے بچاو کی ویکسین 5 سے 12 سال تک کے بچوں لگائی جائے گی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی، تعلیمی اداروں میں ویکسین لگانے کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔

بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 5 سے12 سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین مہم کل سے شروع ہوگی

این آئی ایچ کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ لوگ اپنے بچوں کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں، دوسری خوراک پہلی خوراک کے  21 سے 56 دنوں کے اندر لگوانے ہو گی۔

مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، بچوں کو والدین کی رضا مندی سے اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس فروری 2020 میں ریکارڈ ہوا تھا جبکہ اکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کا آغاز فروری 2021 میں کیا تھا۔


متعلقہ خبریں