دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم


وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان میں سمندری طوفان سے تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ جاپان کے عوام سمندری طوفان نان ماڈول کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔جاپان کے عوام اور حکومت سے مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی یہ کسی بھی ملک میں تباہی لا سکتی ہے۔دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کی قیمت ادا کی، دنیا ہماری مدد کو آگے آئے، شہباز شریف

واضح رہے کہ  اس صدی کا سب بڑا سمندری طوفان کہلائے جانے والے ٹائیفون نان ماڈول  نے جاپانی جزیرےکیوشو سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق  جاپانی جزیرے میں شدید طوفانی بارشوں کے ساتھ 162 کلومیٹر (100 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں  چل رہی ہیں۔

  جزیرے پر ہوائی اور ٹرین سروس مکمل طور پر بند کر دی گئیں ہیں۔ طوفان کے باعث سے تقریباً  3 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ جبکہ حکومت کی جانب سے 40 لاکھ  افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں