سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے، فواد چودھری

ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، فواد چودھری

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر  فواد چودھری نے لکھا کہ نون لیگ کے وزراء یہ کہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئ ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے۔

ایسا کرنے پر شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں