پاک انگلینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی، خود کو فارم میں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہوں، بابراعظم


پاکستان اور انگلینڈ ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی کراچی میں رونمائی کردی گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے کپتانوں کی موجودگی میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر بابراعظم اور بٹلر نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے کراچی میں ہورہا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ دو سال سے ہماری اوپننگ پارٹنرشپ بہت کامیاب رہی ہے، صورتحال کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔

ہرشل گبز کے بیٹنگ سے متعلق بابراعظم کو مشورے

ان کا کہنا تھا کہ اوپپنگ جوڑی کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو بھی کافی سپورٹ ملی، اسٹرائیک ریٹ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے،ایشیا کپ میں ہمارے مڈل آرڈر نے پرفارم کیا اور میچ جتوائے۔باتوں کی طرف دھیان کم دے کر خود پر فوکس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خود کو فارم میں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہوں،ایشیاکپ میں تھوڑا ڈاٹ بالز کا مسئلہ رہا،شاہین شاہ آفریدی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں باؤلنگ شروع کریں گے۔


متعلقہ خبریں