سندھ نے پہلی بار نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا


سندھ نے خیبر پختون خوا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن کے پی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 140 رنز بنائے۔

خیبر پختون خوا کی جانب سے ریحان آفریدی 43 اور سرور آفریدی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سندھ کی جانب سے سہیل خان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 18 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 6: بابر اعظم ، شرجیل خان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ہدف کے تعاقب میں سندھ کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور شرجیل خان نے کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ پر 70 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ صائم 36 کے انفرادی اسکور پر پولین لوٹ گئے۔

دوسری جانب شرجیل خان کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے 53 رنز کی باری کھیلی۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

سندھ نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 


متعلقہ خبریں