میانمار: فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ، 6 بچے ہلاک ، 17 زخمی

میانمار: فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ، 6 بچے ہلاک ، 17 زخمی

میانمار: فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے چھ بچے ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

کرپشن کا الزام، میانمار کی سابق سربراہ کو مزید 6 سال قید کی سزا

ہم نیوز نے برطانوی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے اسکول پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ جمعے کو سیگنگ ریجن کے ایک گاؤں میں پیش آیا، فائرنگ فوجی ہیلی کاپٹروں سے کی گئی تھی۔

اس ضمن میں عالمی ادارے یونیسیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں کل گیارہ بچے ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 15 تاحال لاپتہ ہیں۔ عالمی ادارے نے لاپتہ بچوں کی بحفاظت رہائی اور واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یونیسیف کی اپنی ویب سائٹ پہ ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  کسی بھی قیمت پر بچوں کو نشانہ نہ بنایا جائے اور اسکول کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

میانمار: فورسز کا غیر مسلح مظاہرین پر فائرنگ، بچوں سیمت 90 سے زائد افراد ہلاک

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے جائے وقوع کے قریب مقیم افراد کے حوالے سے کہا ہےکہ ہیلی کاپٹروں سے کی جانے والی فائرنگ سے کئی بچے تو موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

میانمارکی فوج نے اس ضمن میں کہا ہے کہ باغی، فورسز پرحملوں کے  لیے اسکول کی عمارت اور مقامی افراد کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا، یونیسیف

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر علاقے میں تلاشی کے لیے گئے تھے کہ نیچے سے ان پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد ردعمل میں جوابی کارروائی ہوئی اور نتیجتاً کچھ لوگ مارے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں