وکلا معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

umar ata banyal

چیف جسٹس عمر عطا بندیال الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے


چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ وکلا معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق انہوں نے یہ بات پنجاب بار کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں چیف جسٹس نے نوجوان وکلا کی تربیت پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وکلا معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،آئین کی پاسداری اور قانون پر عملدرآمد کیلئے وکلا کا کردار اہم ہے۔

سیاسی جماعتوں کے سخت ردعمل پر تحمل کا مظاہرہ کیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اس موقع پر وفد نے قیمتی وقت دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا جب کہ چیف جسٹس پاکستان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔


متعلقہ خبریں